2023 میں پی ٹی آئی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، شہباز شریف

 2023 میں پی ٹی آئی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، شہباز شریف
کیپشن: 2023 میں میں پی ٹی آئی کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے، شہباز شریف
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی: شہباز شریف نے کہا نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہاتھوں سوا 3 سال میں ملک تباہ ہونے پر آ گیا ہے اور آج غریب آدمی کو دوائی نہیں مل رہی۔ 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کنٹونمنٹ انتخابات  پر مسلم لیگ ن کی جانب سے  مبارک باد پیش کرتا ہوں اور راولپنڈی نے لاہور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے جبکہ لاہور میں بھی ہماری پارٹی نے شاندار فتح حاصل کی اور کنٹونمنٹ انتخابات   میں کامیابی معمولی بات نہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا لیکن سلیکٹڈ وزیراعظم کے ہاتھوں سوا 3 سال میں ملک تباہ ہونے پر آ گیا ہے اور آج غریب آدمی کو دوائی نہیں مل رہی جبکہ آٹا، دال اور چینی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہے ہیں جبکہ آج سوا تین سال بعد لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہیں کہ نااہل حکومت نے ہمارا جینا حرام کر دیا دیا ہے لیکن ہم 2023 میں میں پی ٹی آئی کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے جبکہ الیکشن کمیشن کو آئندہ بھی شفاف الیکشن  کرانا ہوں گے.

قائد حزب اختلاف نے کہا کہ بجلی کے بل غریب عوام پر بجلی بن کر حملہ کر رہے ہیں اور وزیر اعظم آج بھی کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں ہے۔ وزیر اعظم نے پاکستان کو معاشی طور پر برباد کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قرضے لے کر پاکستان کو بدحال کر دیا ہے اور مہنگائی نے قوم میں احتجاجی صورتحال پیدا کردی ہے۔ ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کر کے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا گیا جبکہ مسلم لیگ ن نے 2014 سے 2018 کے درمیان 50 لاکھ لوگوں کو روزگار دیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ڈالر کو آج پر لگ چکے ہیں جبکہ وزیر اعظم نے قوم کا تیل نکال دیا اور کہتے ہیں کہ گھبرانا نہیں۔

اس سے قبل لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا کہ آرمی چیف کی توسیع کا فیصلہ درست اور پارٹی قیادت کا تھا جبکہ پہاڑجیسےمسائل حل کرنےکیلئے شفاف الیکشن لازمی ہیں۔ ہم سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں، پی ٹی آئی حکومت نےکرپشن کےتمام ریکارڈتوڑ دیئے، حکومت لاءاینڈ آرڈر میں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے جبکہ حکومت کے پاس کوروناکےحوالےسےکوئی پالیسی نہیں ، جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور حکومت ہر محاذ پر بری طرح ناکام ہو چکی ہے، اب دوغلی پالیسی نہیں چلنے دیں گے۔

حمزہ شہباز شہبا زشریف نے کہا کہ اپنی حکومت میں ڈینگی کامقابلہ کیا، خطرناک مہنگائی کاسلسلہ رکتانظرنہیں آرہا، پی ٹی آئی نےجوسبزباغ دکھائےتھےوہ چکناچورہوچکے جبکہ پاکستانی قوم بہت مشکل دور سے گزر رہی ہے، سردی آئی نہیں ،گیس مہنگی ہونےکی خبریں آرہی ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں لاکھوں افرادبیروزگارہوگئےہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پشاور میٹرو منصوبے میں اربوں روپے کے غبن نظر آتے ہیں اور یہ قوم ڈینگی کو بھول چکی تھی لیکن آج ڈینگی سے بچے بیمار ہو رہے ہیں جبکہ مہنگائی کا طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد اضافہ ہو چکا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے جو خواب دکھائے تھے وہ چکنا چور ہو گئے۔