عمران خان اب پبلک آفس ہولڈر نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ، نااہلی کی درخواست پر سماعت ملتوی

عمران خان اب پبلک آفس ہولڈر نہیں: اسلام آباد ہائیکورٹ، نااہلی کی درخواست پر سماعت ملتوی
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ  میں  کاغذات نامزدگی میں مبینہ غلط بیانی پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت  دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی گئی ہے۔ 

  

جسٹس عامر فاروق   شہری محمد ساجد کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ہم نے اس کیس میں متفرق درخواست دائر کی ہے، ہم اس کیس میں وفاق کو فریق بنانا چاہتے ہیں۔

 عدالت  نے پوچھا کہ  وفاق کو اس کیس میں فریق بنانے کی ضرورت کیا ہے؟ اس درخواست کے قابل سماعت ہونے پر مطمئن کرنا ہو گا۔ عمران خان اب پبلک آفس ہولڈر نہیں اس نکتے کو بھی دیکھ لیں۔  عمران خان کا ابھی استعفیٰ منظور نہیں ہوا ۔

 جسٹس عامر فاروق یہ  بتائیں کہ اس کیس کو الیکشن کمیشن کیوں نہ بھیجیں؟ عمران خان نے اپنا بیان حلفی الیکشن کمیشن کو دیا تھا ۔ فیصل واوڈا کیس بھی اسی نیچر کا تھا الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا۔

جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ  وہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں بیان حلفی دینے کا معاملہ تھا ، ان تمام نکات پر عدالت کو مطمئن کریں ایک تاریخ رکھ لیتے ہیں۔ عمران خان نااہلی کیس پر سماعت دو ہفتے تک ملتوی کر دی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں