آڈیو لیک معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

آڈیو لیک معاملہ، وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاو¿س سمیت اہم مقامات سے خفیہ ریکارڈنگ کے معاملے پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعظم ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے جس میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں وزیر دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ شرکت کریں گے جبکہ آئی بی اور آئی ایس آئی کے سربراہان خفیہ ریکارڈنگز کے متعلق قومی سلامتی کمیٹی کو بریف کریں گے۔ 
واضح رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں آڈیو سامنے آئی تھی جس کے بعد پی ایم ہاؤس کی سیکیورٹی کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے تھے۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اس حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے اور تحقیقات کے بعد ہی معلوم ہو گا کہ پی ایم ہاؤس کی سیکیورٹی بریچ ہوئی یا نہیں، فی الحال اسے سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

مصنف کے بارے میں