سونا28 ہزار روپے فی تولہ سستا

سونا28 ہزار روپے فی تولہ سستا
سورس: File

کراچی:  ڈالر کے بعد سونے کی قیمت میں بھی کمی سلسلہ جاری ہے۔   ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید ایک ہزار روپے کی کمی ہو گئی۔ رواں ماہ سونے کی قیمت میں تقریباً 28 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار روپے ہو گئی ہے۔

ڈیلرز کا کہنا ہے کہ رواں ماہ سونے کی قیمت میں تقریباً 28 ہزار روپے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کی ایک وجہ ڈالر کی قدر میں کمی بھی ہے۔

یاد رہے کہ 31 اگست کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچی تھی۔

واضح رہے کہ انٹر بینک میں  ڈالر  کی قدر میں کمی  کا سلسلہ جاری  ہے۔  انٹر بینک میں ٹریڈینگ کے آغاز پر ڈالر 1 روپے سستا ہو کر 289 روپے 86پیسے پرٹریڈ ہورہا ہے۔ 14روزکے دوران انٹربینک میں ڈالر 16روپے سے زائد سستا ہوچکا ہے۔

مصنف کے بارے میں