خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3دہشت گرد ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3دہشت گرد ہلاک
سورس: File

خیبر: خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقع تیراہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگر جہنم واصل ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا ۔  آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کمانڈر کفایت تورعدنان سمیت تین دہشت گرد ہلاک ہوئے۔  ہلاک دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم تھے۔

آئی یس پی آر کے مطابق  دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مصنف کے بارے میں