مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم، 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
سورس: File

تاندلیانوالہ:  ستیانہ روڈ پر مسافر وین اور ڈمپر میں تصادم کے دوران 4 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ڈمپر تاندلیانوالہ کی طرف جبکہ وین فیصل آباد جارہی تھی، ویگن میں مسافروں کے ساتھ پولیس ملازمین لوئر کلاس کورس کے لیے جارہے تھے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں پولیس کانسٹیبل محمد جمیل، مسافر ملک شفیق، ملک منیر، محمد حسین شامل ہیں جبکہ پولیس کے جوان محمد عباس، ولی جوئیہ اور حق نواز کھرل ودیگر حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔

ریسکیو اور پولیس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا، مسافر گاڑی الٹنے سے مکمل تباہ ہو گئی، ریسکیوٹیم نے گاڑی کاٹ کرمسافروں کو نکالا۔

ریسکیو  کی ٹیموں نے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر ستیانہ منتقل کر دیا، تھانہ ستیانہ پولیس کارروائی میں مصروف ہے۔

مصنف کے بارے میں