چیٹ جی پی ٹی میں 'دیکھنے، سننے اور باتیں کرنے' کا فیچرمتعارف

 چیٹ جی پی ٹی میں 'دیکھنے، سننے اور باتیں کرنے' کا فیچرمتعارف
سورس: File

سان فرانسسکو:  اوپن اے آئی کے  چیٹ جی پی ٹی میں دلچسپ فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے جس میں چیٹ جی پی ٹی اب 'دیکھنے، سننے اور باتیں' کرنے کے قابل ہوگا۔

 کمپنی کی جانب سے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ میں بڑی اپ ڈیٹس کی گئی ہیں، جس کے بعد صارفین موبائل پر چیٹ جی پی ٹی سے گفتگو کر سکتے ہیں اور اس مقصد کے لیے 5 آوازوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اسی طرح صارفین چیٹ جی پی ٹی سے تصاویر شیئر کرکے اس کے مخصوص حصوں کا تجزیہ کرا سکتے ہیں۔

 کمپنی کے مطابق یہ نئے فیچر ماہانہ فیس ادا کرنے والے صارفین کو آئندہ 2 ہفتوں تک دستیاب ہوں گے۔

 وائس چیٹ کا آپشن آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر چیٹ جی پی ٹی کی ایپ تک محدود ہوگا.

8dfb352021bbd1eaccdeb0f4c9cffb37

کمپنی کی جانب سے کہا گیا کہ امیج پراسیسنگ کا فیچر تمام پلیٹ فارمز پر دستیاب ہوگا۔

be19ef35868ed5f69e5895204e406073

یاد رہے کہ اوپن اے آئی نے نومبر 2022 میں چیٹ جی پی ٹی کو متعارف کرایا تھا جس کے بعد سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد اسے استعمال کر رہے ہیں۔ چیٹ جی پی ٹی کی مقبولیت کے بعد  دیگر بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں جیسے گوگل اور میٹا نے بھی اپنے اے آئی چیٹ بوٹس متعارف کرائے۔

مصنف کے بارے میں