ورلڈ کپ، سری لنکن ٹیم کا اعلان ، لیگ سپنر انجری کے باعث سکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے

 ورلڈ کپ، سری لنکن ٹیم کا اعلان ، لیگ سپنر انجری کے باعث سکواڈ میں جگہ نہ بنا سکے

کولمبو : سری لنکا نے آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے آخرکار پندرہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ۔

سری لنکا نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کیا ۔ سری لنکن کرکٹ فینز کے لیے پریشان خبر یہ ہے کہ اہم ترین سپنر ونند و ہسارنگا انجری کے باعث ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے ۔ 

لیگ اسپنر ہسار نگا کو گزشتہ ماہ لنکن پریمیئر لیگ کے پلے آف میچ کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہوئی جس کی وجہ سے وہ ایشیا کپ سے باہر ہوگئے تھے ۔ 

اس  سے قبل سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ہسارنگا کی ورلڈ کپ میں شرکت کو یقینی بنانے کے یے ہر ممکن کوشش کرنے کی امید کی تھی تاہم انہوں نے سرجری کی صورت مین لیگ اسپنر کے کم از کم تین ماہ تک کرکٹ سے دور رہنے کے امکان کا بھی اشارہ دیا تھا۔

سری لنکن سکواڈ میں کون کون شامل ہیں؟ 

بھارت میں  ہونے والے ورلڈ کپ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم کی قیادت داسن شانا کا کریں گے ۔ 

سکواڈ میں دیگر کھلاڑیوں میں کوشل مینڈس ، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا ، دی متھ کرونارتنے، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا ، دھننجایا ڈی سلوا، دشن ہیمنتھا، مہیشن تھیکشنا ، دونتھ ویلالاگے ، کاسن راجیتھا ، متھیشا پتھیرانا ، لاہیرو کمارا مدوشنکا شامل ہیں ۔ 

آئی سی سی ورلڈ کپ کی شروعات کب ہونے جارہی ہے ؟

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ اگلے ماہ اکتوبر میں بھارت میں کھیلا جائیگا ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے دفاعی چیمپیئن انگلینڈ اور گزشتہ باری کے فائنلسٹ نیوزی لیںڈ کے درمیان احمد آباد میں ہوگا ۔ سری لنکن ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ سات اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔ 

1233ea632fd55a16a210668ba839ad64