اداکار دلیپ کمار کی بہن سعیدہ خان انتقال کرگئیں

saeeda khan duleep kumar sister
کیپشن: saeeda khan duleep kumar sister

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی چھوٹی بہن سعیدہ خان طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں۔

 بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق سعیدہ خان کے لیے ایک دعائیہ تقریب محبوب اسٹوڈیو میں رکھی گئی جس میں مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔

انجہانی دلیپ کمار کی بہن سعیدہ خان نے اقبال خان کے ساتھ شادی کی تھی جو کہ مشہور فلم پروڈیوسر محبوب خان کے فرزند تھے ۔

ذرائع کے مطابق دلیپ کمار کی بہن کافی عرصہ سے بیمار تھیں اور وہ اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنے بچوں الہام اور ثاقب کے ساتھ رہ رہی تھیں ۔

یاد رہے کہ دلیپ کمار کی اہلیہ سائرہ بانو ، جنہوں نے حال ہی میں اپنا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ بنایا ہے ، اس پر دلیپ کمار کی بہن کی وفات کا ردعمل نہیں دیکھنے میں ایا ۔