Get Alerts

ڈیرہ اسماعیل خان: دانا سر کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: دانا سر کے مقام پر گاڑی کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 3 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان: دانا سر کے مقام پر گاڑی کے کھائی میں گرنے سے 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ خانوزئی سے ڈیرہ اسماعیل خان آتے ہوئے پیش آیا، جب گاڑی کی بریک فیل ہو گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ زخمیوں میں دریا خان، احمد اور 10 سالہ یوسف شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں اور نعشوں کو فوری طور پر ضابطے کی کارروائی کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ریسکیو حکام متاثرین کو امداد فراہم کر رہے ہیں۔

ٹیگز: