Get Alerts

اسرائیل کا یمن کے دارالحکومت صنعا پر بڑا فضائی حملہ، حوثیوں کے 11 ٹھکانے تباہ

اسرائیل کا یمن کے دارالحکومت صنعا پر بڑا فضائی حملہ، حوثیوں کے 11 ٹھکانے تباہ

صنعاء : اسرائیلی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر فضائی حملہ کرتے ہوئے حوثی جماعت "انصاراللہ" کے متعدد اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں حوثی رہنماؤں، اسلحہ کے گوداموں، انٹیلی جنس دفاتر اور فوجی کیمپوں سمیت 11 مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ کارروائی حوثیوں کے اسرائیلی شہر ایلات (ام الرشراش) پر ڈرون حملے کے اگلے ہی دن کی گئی، جس میں 20 سے زائد اسرائیلی زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق، حملے میں حوثی جنرل اسٹاف کا ہیڈکوارٹر، سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کمپاؤنڈز شامل تھے۔

اسرائیلی وزیر دفاع یوآف گیلنٹ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" (سابقہ ٹوئٹر) پر بیان دیتے ہوئے کہا "ہم نے صنعا میں حوثی دہشت گردوں کے کئی اہم مراکز پر بھرپور حملے کیے۔"
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، عینی شاہدین نے بتایا کہ فضائی حملے صنعا کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں کیے گئے۔ ان حملوں کے دوران حوثی رہنما عبدالملک الحوثی کی ریکارڈ شدہ تقریر نشر ہو رہی تھی، جو حوثیوں کے میڈیا نیٹ ورکس پر براہِ راست چلائی جا رہی تھی۔

ٹیگز: