Get Alerts

مائیکروسافٹ نے اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی

مائیکروسافٹ نے اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کی نگرانی کے لیے استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی تک رسائی روک دی

واشنگٹن: ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوج کی ایک خفیہ انٹیلی جنس یونٹ کو اپنی کلاؤڈ خدمات استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ اسرائیلی فوج اس یونٹ کے ذریعے فلسطینی شہریوں کی وسیع پیمانے پر نگرانی کر رہی تھی، جس کے خلاف مائیکروسافٹ نے سخت اقدام اٹھایا ہے۔

کمپنی کے صدر و نائب چیئرمین بریڈ اسمتھ کے مطابق یہ فیصلہ برطانوی اخبار "دی گارڈین" کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد کیا گیا، جس میں اسرائیلی فوجی یونٹ 8200 کی سرگرمیوں کو اجاگر کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس یونٹ نے مائیکروسافٹ کی Azure کلاؤڈ سروس کا غلط استعمال کرتے ہوئے فلسطینیوں کے موبائل فون کال ریکارڈز تک رسائی حاصل کی۔

مائیکروسافٹ نے واضح کیا ہے کہ اسرائیلی فوجی یونٹ کی جانب سے اس کی اے آئی اور ڈیٹا سروسز کا غلط استعمال کمپنی کی پالیسیز کی خلاف ورزی ہے، جس کی بنیاد پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی اسرائیلی فوج کو فلسطینیوں کی لوکیشن، کال ریکارڈز اور دیگر حساس معلومات اکٹھا کرنے میں مدد دیتی تھی، جسے اسرائیل اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔

ٹیگز: