جاپان : کھیل کے میدان میں مقابلے کے باوجود باہمی احترام اور بھائی چارے کی ایک خوبصورت مثال سامنے آئی، جب بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ نے پاکستانی پرچم کو گرتے دیکھ کر اسے اٹھا کر احترام کے ساتھ سنبھال لیا۔
جاپان میں منعقدہ ایشین گیمز کے دوران پیش آنے والے اس واقعے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں، جہاں صارفین نے نِگار سلطانہ کے اس اقدام کو سراہا۔
صحافی کی جانب سے اس حوالے سے سوال کیے جانے پر نِگار سلطانہ نے کہا کہ پرچم کا احترام کرنا ضروری ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے پرچم ان کے لیے یکساں قابلِ احترام ہیں۔
نِگار سلطانہ کے اس عمل نے کھیل سے بڑھ کر انسانی احترام، رواداری اور دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی کا پیغام اجاگر کیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مثبت ردعمل سامنے آیا۔