Get Alerts

آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت، فرانس کا اقوام متحدہ میں قرارداد لانے کا فیصلہ

آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت، فرانس کا اقوام متحدہ میں قرارداد لانے کا فیصلہ

نیویارک : فرانس نے آبنائے ہرمز میں آزادانہ اور محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد پیش کرنے کی تیاری شروع کردی۔

اقوام متحدہ کے ایک سفارت کار کے مطابق قرارداد کے مسودے پر بات چیت جاری ہے، تاہم اس عمل کو فی الحال خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ مجوزہ قرارداد میں آبنائے ہرمز میں آزادانہ آمدورفت کے اصول کے احترام پر زور دیا جائے گا۔

سفارت کار کے مطابق آبنائے ہرمز عالمی بحری تجارت کے لیے انتہائی اہم گزرگاہ ہے اور عالمی غذائی و توانائی کے تحفظ میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔

مجوزہ قرارداد میں سمندری قوانین کی پاسداری اور آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی محفوظ آمدورفت یقینی بنانے کے لیے پُرامن اقدامات کی حمایت کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے رواں ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر آبنائے ہرمز کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز: