Get Alerts

درازندہ میں پولیس اور کسٹمز کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب مبینہ خودکش حملہ، 11 افراد جاں بحق

درازندہ میں پولیس اور کسٹمز کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب مبینہ خودکش حملہ، 11 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان: درازندہ کے علاقے میں پولیس اور کسٹمز کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب مبینہ خودکش حملے کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق جبکہ پولیس اہلکاروں، کسٹمز حکام اور عام شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

جاں بحق افراد میں 6 پولیس اہلکار، 2 کسٹمز اہلکار، 2 خواتین اور ایک دو سالہ بچہ شامل ہیں۔

دھماکے کے بعد امدادی اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت اور حملے میں ملوث عناصر کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ مبینہ خودکش حملہ ہے۔

ٹیگز: