Get Alerts

آئی ایم ایف مشن آج اسلام آباد پہنچے گا، پالیسی مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے

آئی ایم ایف مشن آج اسلام آباد پہنچے گا، پالیسی مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(تو صیف عباسی )آئی ایم ایف مشن آج کراچی سے اسلام آباد پہنچے گا، جہاں وزارت خزانہ کی معاشی ٹیم کے ساتھ پالیسی سطح کے مذاکرات پیر سے شروع ہوں گے۔

 ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف مشن نے سٹیٹ بینک حکام کی جانب سے ملکی معاشی کارکردگی پر دی گئی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق سٹیٹ بینک حکام نے آئی ایم ایف مشن کو زرمبادلہ ذخائر، مانیٹری پالیسی، درآمدات، فارن ایکسچینج، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

 سٹیٹ بینک کے مطابق پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر 17 ارب ڈالر سے زائد رکھنے کا ہدف حاصل کرلیا ہے۔ مذاکرات کے آئندہ مرحلے میں پاکستان کی معاشی کارکردگی، مقررہ اہداف اور اصلاحات پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

ٹیگز: