جنید خان اور عمر اکمل کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا

جنید خان اور عمر اکمل کے درمیان تنازع کھڑا ہو گیا

راولپنڈی : پاکستان کپ کے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں جنید خان اور عمر اکمل کے درمیان تنازع کھڑا ہوگیا ۔  پنجاب اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان میچ میں پنجاب کے کپتان ٹاس کیلئے آئے تو انہوں نے ٹیم میں ایک تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جنید خان میچ نہیں کھیل رہے۔عمر اکمل نے الزام عائد کیا کہ جنید خان کل ٹیم میٹنگ میں  موجود تھے لیکن اب وہ کدھر ہیں اس بات سے میں اور ٹیم مینجمنٹ پریشان ہیں۔ 

دوسری جانب پیسر جنید خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میچ سے قبل غائب نہیں ہوا بلکہ فوڈ پوائزننگ کی وجہ سے ڈاکٹر کی ہدایت پر میچ میں حصہ نہیں لیا اور ہوٹل میں آرام کر رہا ہوں جب کہ میچ میں عدم شرکت کے بارے میں ٹیم مینجمنٹ اور کپتان کو آگاہ کر دیا تھا۔ عمر اکمل کو معلوم تھا کہ میں طبیعت میں خرابی کی وجہ سے شرکت نہیں کر رہا تاہم انہوں نے میرے غائب ہونے کے حوالے سے جو بیان دیا وہ حیران کن ہے.