Get Alerts

سری لنکن بورڈ نے پاکستانی انڈر 19 ٹیم کیخلاف سیریز کی میزبانی سے معذرت کر لی

سری لنکن بورڈ نے پاکستانی انڈر 19 ٹیم کیخلاف سیریز کی میزبانی سے معذرت کر لی
کیپشن: image by facebook

لاہور:پاکستانی کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ سری لنکن بورڈ نے پاکستان کیخلاف انڈر 19 سیریز کی میزبانی سے معذرت کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل ذاکر خان نے کہا کہ ہمیں سری لنکن کرکٹ بورڈ سے اطلاع ملی ہے کہ وہ پاکستان انڈر 19 کی ایک روزہ سیریز نہیں کرا سکتے ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکا کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کرکٹ سیریز متبادل مقام پر کرانے کی تجویز زیر غور ہے لیکن ابھی اس پر بات نہیں ہوئی ہے۔