نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے عمران خان کیخلاف دبنگ اعلان کر دیا 

نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازنے عمران خان کیخلاف دبنگ اعلان کر دیا 

لاہور :نومنتخب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہم تلاشی دے چکے اب عمران خان کی باری ہے بھاگنے نہیں دینگے ،یہ کھلاڑی نہیں اناڑی ،دھوکے باز اور فراڈیاہے ۔

حمزہ شہباز لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہارا ہوا عمران نیازی اب رو رہا ہے، اسے آنسوؤں کے پیچھے چھپنے نہیں دیں گےجعلی لیڈر نے خودکشی تو نہ  کی عوام کو خودکشیوں پر مجبور کردیا ۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہبا ز نے کہا رونا چھوڑو،کب تک یہ ڈرامہ کروگے؟ جتنے مرضی ڈرامے کر لو ،حکومت ن لیگ ہی بنائے گی،لاہور کھوکھر پیلس میں کارکنوں سےخطاب میں لیگی رہنما نے صدر مملکت اور گورنر پنجاب کو بھی نشانے پر رکھا۔

حمزہ شہباز نے کہا صدر اور گورنر نیازی کے غلام بن چکے ہیں ،آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ،انہوں نے کہا ہم تلاشی دے چکے اب عمران خان کی باری ہے ۔