Get Alerts

روس نے یوکرین سے کرسک ریجن کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

روس نے یوکرین سے کرسک ریجن کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا

ماسکو  : روسی فوج نے یوکرین کے زیر قبضہ اہم علاقے "کرسک ریجن" کو مکمل طور پر آزاد کروا لیا ہے۔ روسی میڈیا کے مطابق، یوکرینی فوج کو آخری مزاحمتی محاذ "گورنال" میں بھی شکست دے دی گئی ہے، جہاں موجود تمام حملہ آور یونٹس اور خصوصی دستے پسپا ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، یوکرینی فوج نے اگست 2024 میں کرسک ریجن پر قبضہ کر لیا تھا، جس کے بعد روس نے 6 مارچ 2025 کو بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کا آغاز کیا۔ اس آپریشن کے دوران روسی فوج کو شمالی کوریا کے خصوصی فوجی دستوں کی معاونت بھی حاصل رہی، جنہوں نے علاقے کی بازیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق، 1100 کلومیٹر طویل اس علاقے کو آزاد کرانے کے دوران یوکرینی فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا، اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق 76 ہزار سے زائد یوکرینی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب بین الاقوامی مبصرین کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی عملی شمولیت روس اور اس کے اتحادیوں کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی روابط کی عکاسی کرتی ہے، جو عالمی سطح پر ایک نئی جغرافیائی صف بندی کی طرف اشارہ کر رہی ہے۔

ٹیگز: