Get Alerts

میٹا کا پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ

میٹا کا پرانے اینڈرائیڈ فونز پر واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ

کیلیفورنیا: اگر آپ پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کر رہے ہیں تو اب اسے تبدیل کرنے کا وقت آ گیا ہے، کیونکہ میٹا نے واٹس ایپ کی پرانی ڈیوائسز کے لیے سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے خاص طور پر اینڈرائیڈ 5 اور 5.1 پر چلنے والے اسمارٹ فونز کے لیے واٹس ایپ سروس بند کی جا رہی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری کے بعد اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹمز پر چلنے والے فونز میں واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں رہے گی۔

میٹا کی جانب سے واٹس ایپ میں مسلسل نئے فیچرز اور سیکیورٹی اپڈیٹس متعارف کرائی جاتی ہیں، جو جدید آپریٹنگ سسٹمز کے ساتھ مطابقت رکھتی ہیں۔ اسی وجہ سے پرانے سسٹمز کی سپورٹ ختم کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی اب آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سمیت جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز پر کام کر رہی ہے، جن کے لیے زیادہ جدید ہارڈویئر اور سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 8 ستمبر 2026 سے اینڈرائیڈ 6 سے پرانے ورژنز پر چلنے والے تمام فونز پر واٹس ایپ مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، جس کے بعد لاکھوں صارفین اس سروس سے محروم ہو جائیں گے۔

اس فیصلے کے بعد صارفین کو اپنے چیٹس اور میڈیا ڈیٹا کو نئی ڈیوائسز پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ورنہ سروس بند ہونے کے بعد تمام ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے۔

میٹا کے مطابق اس اقدام کا مقصد صارفین کی سیکیورٹی، پرائیویسی اور ایپ کی بہتر کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔
 
 
 

ٹیگز: