الیکشن کمیشن ارکان کے نام کیلئے وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط

الیکشن کمیشن ارکان کے نام کیلئے وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط
کیپشن: الیکشن کمیشن ارکان کے نام کیلئے وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط  لکھا ہے جس میں ان سے الیکشن کمیشن کی خالی آسامیوں کے لیے نام مانگے گئے ہیں ۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن لیڈر کو الیکشن کمیشن میں ممبران کی خالی اسامیوں کیلئے خط لکھا گیا ہے۔

حکومت نے پنجاب اور خیبرپختوخوا میں 3، 3 نام تجویز کر دئیے ہیں اور خط کے جواب کے بعد الیکشن کمیشن میں تعیناتی ہو سکے گی۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم کی جانب سے خط لکھنے کی تصدیق کی اور کہا کہ خط میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے ارکان کیلئے 3، 3 نام تجویز کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے ممبر پنجاب کیلئے احسن محبوب، راجا عامر خان اور سید پرویز عباس جبکہ خیبر پختونخوا کے رکن کیلئے جسٹس (ریٹائرڈ) اکرام اللہ خان، فرید اللہ خان اور مزمل خان کے نام تجویز کیے ہیں۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 213 اور 218 کے تحت اپوزیشن لیڈر کو خط لکھا اور اپوزیشن کے جواب کے بعد ممبران کی تعیناتی ہو سکے گی۔