Get Alerts

اداروں کیخلاف مبینہ بیان پر مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

اداروں کیخلاف مبینہ بیان پر مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر

لاہور: افواج پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف مبینہ بیان دینے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان اور قومی اداروں کے خلاف مبینہ بیان بازی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست سیشن کورٹ لاہور میں دائر کی گئی ہے۔ 
حیدر مجید کی جانب سے وکیل رانا ریحان کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریم نواز کے بیانات عوام کو فوج مخالف کرنے کے مترادف ہیں۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے الزامات کے باعث سائل کو ذہنی کوفت ہوئی، عدالت پولیس کو مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔ سیشن کورٹ نے 3 ستمبر کیلئے پولیس کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں۔ 

ٹیگز: