Get Alerts

شہباز شریف کے بعد اسحاق ڈار بھی لندن پہنچ گئے 

شہباز شریف کے بعد اسحاق ڈار بھی لندن پہنچ گئے 

لندن : سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے بعد سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار بھی واپس لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کریں گے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ لندن آنے کا مقصد نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات ہے۔ آئندہ ویک اینڈ پر پاکستان واپس روانہ ہو جاؤں گا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد اسحاق ڈار پاکستان سے دبئی آگئے تھے جہاں وہ ایک ہفتہ قیام کے بعد لندن پہنچے ہیں۔