Get Alerts

دریاے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے قریب 9 لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پہنچنے پر دھماکہ کرکے شگاف ڈال دیا گیا

 دریاے چناب میں ہیڈ قادر آباد کے قریب 9 لاکھ 35 ہزار کیوسک پانی پہنچنے پر دھماکہ کرکے شگاف ڈال دیا گیا

گوجرانوالہ / جھنگ: بھارت کی جانب سے دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ خطرے کے پیش نظر گوجرانوالہ میں ہیڈ قادرآباد کے قریب ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدام کے طور پر ایک چھوٹا دھماکہ کر کے شگاف لگایا ہے تاکہ پانی کا دباؤ کم کیا جا سکے۔

ادھر جھنگ میں تریموں ہیڈ ورکس پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے، جہاں پانی کی آمد 63,034 کیوسک اور اخراج 51,834 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع بھر کے دریائی علاقوں میں سیلاب کے خطرے کے پیش نظر 412 دیہات زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ مقامی آبادی کو مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اور اس حوالے سے مساجد میں اعلانات بھی کیے جا رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے بتایا کہ انتظامیہ نے 18 فلڈ ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں، جبکہ ریسکیو 1122 کی جانب سے بھی 27 ریلیف کیمپس قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو فوری مدد فراہم کی جا سکے۔ضلعی حکام صورت حال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ٹیگز: