وزیرآباد :وزیرآباد میں سیلابی پانی نے متعدد دیہات کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی پانی داخل ہو چکا ہے۔ صورتحال کے پیش نظر ریسکیو حکام اور پاک فوج متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 5,100 سے زائد افراد اور سیکڑوں مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں کشتیوں اور دیگر ذرائع سے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جب کہ پاک فوج کے اہلکار بھی عوام کو محفوظ مقامات تک پہنچانے میں بھرپور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطرناک علاقوں سے فوری طور پر انخلاء کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں 1122 پر رابطہ کریں۔