لاہور:لاہور میں سیلاب کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے دریائی علاقوں کے تھانوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق تمام سپروائزری افسران اور فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ متعلقہ تھانوں کو متاثرہ یا ممکنہ متاثرہ آبادیوں سے مسلسل رابطے میں رہنے اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس کا حکم دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی مدد، انخلاء، اور امن و امان کی صورتحال پر مکمل نظر رکھی جا رہی ہے تاکہ سیلابی صورتحال کے دوران کوئی جانی نقصان نہ ہو۔