Get Alerts

ہانیہ عامر کی نئی تصاویر وائرل، مداحوں نے خوبصورتی کی ملکہ قرار دے دیا

ہانیہ عامر کی نئی تصاویر وائرل، مداحوں نے خوبصورتی کی ملکہ قرار دے دیا

لاہور:پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر اپنی تازہ ترین تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں جو مداحوں میں بے حد مقبول ہو رہی ہیں۔ ان تصاویر کو دیکھ کر مداحوں نے ہانیہ عامر کو خوبصورتی کی ملکہ قرار دیا ہے۔

اداکارہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کی جانب سے خوب تعریف اور محبت کے پیغامات آ رہے ہیں، جن میں انہیں حسین، پیاری اور دلکش قرار دیا جا رہا ہے۔

اداکار فیصل قریشی نے بھی ہانیہ کے حق میں بیان دیتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو "لوٹا" کہہ کر مسترد کر دیا ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں جب ہانیہ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنی موجودگی سے مداحوں کی توجہ حاصل کی ہو۔ ہر نئی پوسٹ پر ان کے چاہنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور وہ ہمیشہ موضوعِ بحث بنی رہتی ہیں۔

ٹیگز: