Get Alerts

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1ہزار روپے کا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1ہزار روپے کا اضافہ

کراچی:  ملک بھر میں سونے کی قیمتوں کو ایک بار پھر پر لگ گئے، صرافہ بازار میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے ہو گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور ملکی مالیاتی صورتحال کے باعث ہوا ہے۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی اور بین الاقوامی منڈی میں سونے کی قیمت بڑھنے سے مقامی مارکیٹ متاثر ہوئی ہے۔

عوامی سطح پر یہ اضافہ ایک بار پھر تشویش کا باعث بن رہا ہے، خاص طور پر شادیوں کے سیزن میں زیورات کی خریداری کرنے والوں کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ٹیگز: