لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس کے پیش نظر انتظامیہ نے فوری امداد، ریسکیو اور رابطے کے لیے ہنگامی فون نمبرز جاری کر دیے ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق، پاک فوج کے جوان سول انتظامیہ کے تعاون سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ متعدد دیہات سے متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ امدادی کیمپ بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ متاثرین کو فوری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
سیلابی صورتحال میں رابطہ کے لیے ہنگامی نمبر:
ساہیوال: 0304-0920056، 0409-200499، 0304-0920086
تندلیانوالہ: 0323-0660267، 0321-8515007، 0409-200499
جڑانوالہ: 0332-6695050
پاکپتن: 0345-7308886، 0300-4332713
گجرات: 0346-5391803، 0409-200499
پیر محل: 0300-7855960، 0409-200499
پنڈی بھٹیاں: 0409-200499، 0300-8641649
چنیوٹ: 0304-0920089
لاہور ڈویژن میں تقریباً 500 فوجی افسران اور جوان مختلف مقامات پر امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں۔
فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں کے تحت قصور اور دیگر متاثرہ علاقوں میں 21 ریسکیو و ریلیف کیمپ قائم کیے گئے ہیں جہاں سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
اب تک 72 دیہات کے تقریباً 10 ہزار افراد کو محفوظ جگہوں پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں کشتیوں اور دیگر وسائل کی مدد سے متاثرہ علاقوں تک پہنچ رہی ہیں تاکہ فوری امداد فراہم کی جا سکے۔
متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے علاوہ، ان کی بنیادی ضروریات اور ابتدائی طبی امداد کا بھی بندوبست کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے فوری نمٹا جا سکے۔
فوج اور انتظامیہ کی مشترکہ کوششوں سے امدادی کارروائیاں تیز رفتار ہو گئی ہیں جبکہ متاثرین کو کھانے پینے کا سامان، پانی اور ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔