Get Alerts

ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا

ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا

دبئی: ویمنز ایشیا کپ میں شرکت کے لیے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی ہے، جہاں قومی کھلاڑی آج آرام کریں گی جبکہ کل سے باقاعدہ ٹریننگ کا آغاز کیا جائے گا۔

قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کل ایشیا کپ کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔

ویمنز ایشیا کپ 28 اگست سے 13 ستمبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، جس میں پاکستان ٹیم گروپ مرحلے کے دوران تین میچز میں حصہ لے گی۔

پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں اپنی مہم کا آغاز یکم ستمبر کو تھائی لینڈ کے خلاف میچ سے کرے گی۔ قومی ٹیم کا روایتی حریف بھارت سے مقابلہ 5 ستمبر کو ہوگا، جبکہ گروپ مرحلے کا آخری میچ 7 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلا جائے گا۔

ایونٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی ٹیم دبئی میں ٹریننگ اور پریکٹس سیشنز کے ذریعے مقامی کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرے گی۔ ٹیم مینجمنٹ کی توجہ کھلاڑیوں کو اہم مقابلوں کے لیے بہترین انداز میں تیار کرنے پر مرکوز ہے۔

ٹیگز: