Get Alerts

چین، نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان کا اظہارِ یکجہتی

چین، نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، پاکستان کا اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین اور نیپال میں حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ قدرتی آفات کے باعث متعدد افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد تاحال لاپتا ہیں۔ پاکستان اس مشکل گھڑی میں چینی اور نیپالی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے چین اور نیپال کو ہر ممکن تعاون اور مدد کی پیشکش کی گئی ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں اور متاثرین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

اسحاق ڈار نے ریسکیو اور امدادی ٹیموں کی انتھک خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے جاری کوششیں قابلِ قدر ہیں۔

ٹیگز: