Get Alerts

وزیر ریلوے حنیف عباسی کراچی پہنچ گئے، ریلوے امور پر اہم اجلاس

وزیر ریلوے حنیف عباسی کراچی پہنچ گئے، ریلوے امور پر اہم اجلاس

کراچی :وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کراچی پہنچ گئے، جہاں ان کی زیرِ صدارت ریلوے سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کراچی ڈویژن کی مجموعی کارکردگی، جاری اصلاحات اور مختلف منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیر ریلوے نے کوچز کی کمی دور کرنے کے لیے ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی۔

محمد حنیف عباسی نے کراچی سے 12 فریٹ ٹرینیں جلد چلانے کے لیے بھی پلان طلب کر لیا۔ انہوں نے مسافر ٹرینوں کی بروقت روانگی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

وزیر ریلوے نے ریلوے کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن میں بھی تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے نظام میں بہتری اور مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

ٹیگز: