Get Alerts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کمی کے بعد بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 47 پوائنٹس کمی کے بعد بند

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران ملا جلا رجحان دیکھا گیا، جہاں کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس میں 47 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس معمولی کمی کے بعد ایک لاکھ 77 ہزار 322 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

آج حصص بازار میں مجموعی طور پر 61 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا، جن کی مالیت 35.5 ارب روپے رہی۔

دوسری جانب مارکیٹ کی مجموعی مالیت (مارکیٹ کیپٹلائزیشن) میں بھی کمی دیکھی گئی، جو 31 ارب روپے کم ہوکر 19 ہزار 860 ارب روپے رہ گئی۔
 
 

ٹیگز: