Get Alerts

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے پروٹوکول ایگریمنٹ پر دستخط

پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے پروٹوکول ایگریمنٹ پر دستخط

راولپنڈی(جاویدبلوچ)پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے فروغ کے لیے پروٹوکول ایگریمنٹ پر دستخط کر دیے گئے۔ کویتی وزیر دفاع شیخ عبداللہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کے وفد نے وزارت دفاع کا دورہ کیا۔

کویتی وزیر دفاع نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاکستان اور کویت کے دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور دفاعی شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی گفتگو ہوئی۔

پروٹوکول ایگریمنٹ پر دستخط کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: