سعودی عرب روانگی سے قبل شہباز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات

سعودی عرب روانگی سے قبل شہباز شریف سے چوہدری نثار کی ملاقات

لاہور:سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار  علی خان نے اچانک لاہور کادورہ کیا۔ جس میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی ۔ملاقات میں چوہدری نثار علی خان نے پارٹی معاملات پر اپنے تحفظات سے وزیراعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا ۔  چوہدری نثار علی خان نے ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے شکوہ کیا کہ پارٹی معاملات پرمشاورت کیلئے سینئر رہنماؤں کو موقع نہیں نہیں دیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی معاملات پر مجھے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی ڈسپلن کا پاس رکھا ہے اس کی کبھی خلاف ورزی نہیں کی ۔ملاقات میں انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مشورہ دیا کہ عدلیہ پر بے جا تنقید سے گریز کیا جائے ۔ شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو معاملات جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرا دی ۔