Get Alerts

موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم کے طیارے کا رخ پشاور کی طرف موڑ دیا گیا

 موسم کی خرابی کے باعث وزیر اعظم کے طیارے کا رخ پشاور کی طرف موڑ دیا گیا
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان دورہ کراچی مکمل کرنے کے بعد اپنے رفقا کے ہمراہ روانہ ہوئے تھے۔ موسم کی خرابی کے باعث طیارہ اسلام آباد لینڈ نہیں ہو سکے گا۔


ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے طیارے کا رخ پشاور ائیرپورٹ کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔ موسم کی خرابی کے باعث طیارہ اسلام آباد لینڈ نہیں ہو سکے گا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور معاون خصوصی عثمان ڈار وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ پائلٹ نے پرواز سے قبل وزیراعظم اور ساتھیوں کو آگاہ کر دیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان اسلام آباد کی بجائے پشاور ائیرپورٹ لینڈ کریں گے۔