اسلام آباد:پاکستان نے جدید ڈیجیٹل معیشت اور بٹ کوائن ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت کی ہے، جس سے عالمی سطح پر مرکز نگاہ بن گیا ہے۔
پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین بلال بن ثاقب نے ابوظہبی بٹ کوائن کانفرنس 2025 میں کہا کہ پاکستان بٹ کوائن اور ڈیجیٹل اثاثوں کو محض سرمایہ کاری نہیں بلکہ مستقبل کے مالیاتی نظام کا بنیادی ستون سمجھتا ہے۔