Get Alerts

گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب

گڑھی خدا بخش میں شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کی مرکزی تقریب

گڑھی خدا بخش :گڑھی خدا بخش میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، صدر مملکت آصف علی زرداری، آصفہ بھٹو ،محسن نقوی سٹیج پر موجود تھے۔

برسی کی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

مسلم لیگ (ن) کے وفد نے بھی تقریب میں شرکت کی اور شہید بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے دوران دعائیں کی گئیں اور شہید رہنما کی سیاسی جدوجہد کو یاد کیا گیا۔

ٹیگز: