ہاتھی دانت کی سمگلنگ میں 80فیصد کمی

 ہاتھی دانت کی سمگلنگ میں 80فیصد کمی

شنگھائی: چین سے ہاتھی دانت کی سمگلنگ میں گزشتہ سال کے دوران 80فیصد کمی آئی ہے۔

جنگلی حیات کے تحفظ کی مہم کا افتتاح کرتے ہوئے چینی جنگلات انتظامیہ 'ایس ایف اے'کے نائب سربراہ لیو ڈانگ شینگ نے مزید کوئی تفصیل بتائے بغیر کہا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران ہاتھی دانت کی سمگلنگ میں تیزی سے اضافہ ہوا تاہم 2016ء کے دوران حکومتی اقدامات کے باعث سمگلنگ میں 80فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ ا س سال کے آخر تک تجارتی سطح پر ہاتھی دانت کی تیاری اور فروخت ختم کردی جائے گی۔

تین سال کے لئے ہاتھی دانت کی درآمد پر پابندی لگادی گئی ہے اور اس غیر قانونی تجارت کے خلاف جدوجہد کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال سے ہی ہاتھی دانت جنگلی جانوروں اور پودوں کی غیر قانونی تجارت میں کمی ہو گئی ہے۔ حکومتی اقدامات کے باعث پانڈا اوردیگر نایاب جنگلی جانوروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ جنگلی جانوروں کے تحفظ کے سلسلے میں خصوصی قوانین اس سال کے آخر میں موثر ہو گئے تھے ، ان قوانین کے ذریعے جنگلی جانوروں کے مارنے ، شکار کرنے اور غیر قانونی استعمال پر سخت سزا ئوں کا اعلان کیا گیا تھا ۔

مصنف کے بارے میں