Get Alerts

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس جے پی ڈومینی کی شکل میں نئی کمک پہنچ گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس جے پی ڈومینی کی شکل میں نئی کمک پہنچ گئی

دبئی : اسلام آبد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل سیزن تھری میں دو میچ کھیل کر ایک میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اسلام آباد کے کپتان مصباح الحق انجری کے سبب دونوں میچ نہیں کھیل سکے اور تاحال اس بات کا بھی اندازہ نہیں کہ وہ اگلا میچ کھیل پائیں گے یا نہیں ، لیکن اب اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس مایہ ناز ٹی 20 کھلاڑی جے پی ڈومینی کی صورت میں تازہ کمک پہنچ چکی ہے جو ممکنہ طور پر آج کوئٹہ کیخلاف شارجہ میچ میں حصہ لیں گے ۔

جے پی ڈومنی نے دبئی روانگی سے قبل اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر جاری پیغام میں لکھا ”چلو نئی مہم شروع کریں۔ اگلا پڑاﺅ دبئی، پی ایس ایل 2018ءکیلئے اپنی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرنے کیلئے بے تاب ہوں۔ اگلے چند ہفتے بہت ہی زبردست ہوں گے۔“ 

جے پی ڈومنی کی جانب سے جیسے ہی پیغام سامنے آیا تو مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نا رہا ۔