پارٹی صدر بننے پر مریم نواز کی چچا کو مبارکباد

پارٹی صدر بننے پر مریم نواز کی چچا کو مبارکباد

اسلام آباد: ماڈل ٹاؤن لاہور میں نواز لیگ کی سی ای سی کا اجلاس ختم ہونے کے بعد سابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سرگرم ہو گئیں۔ شہباز شریف کے نواز لیگ کے صدر بننے پر مریم نواز نے چچا جان کو مبارکباد دی اور ان کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی۔

ایک اور ٹوئٹ میں انہوں نے نواز شریف اور شہباز شریف کو ایک دوسرے کے گلے لگنے کی تصویر شیئر کی ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم متحد ہیں اور نواز لیگ بھی متحد ہے۔

واضح رہے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو پارٹی کا قائم مقام صدر اور نواز شریف کو تاحیات قائد بنانے کی منظوری دی۔

یاد رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہاتھ دھونا پڑا تاہم سپریم کورٹ نے 21 فروری انتخابی اصلاحات 2017 کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو پارٹی صدارت کے لئے نااہل قرار دیا اور قرار دیا کہ آئین کی دفعہ 62، 63 پر پورا نہ اترنے والا نااہل شخص کسی سیاسی جماعت کی صدارت نہیں کر سکتا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں