ایل او سی پر کشیدگی، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج ہو گا

ایل او سی پر کشیدگی، نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج ہو گا
کیپشن: روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کے استعمال کا اختیار نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی ہی کے پاس ہے۔۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: بھارت کو جارحیت پر جواب دینے کی تیاری اور آئندہ کی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے لیے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

روایتی اور غیر روایتی ہتھیاروں کے استعمال کا اختیار نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی ہی کے پاس ہے۔

خیال رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے فیصلہ کیا تھا کہ جوابی کارروائی کے لیے وقت اور جگہ کا تعین پاکستان خود کرے گا۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا بریفنگ کے بعد غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا تھا کہ اب بھارت پاک فوج کے سرپرائز کا انتظار کرے اور بھارت کو اس حرکت پر پہلے گندا کریں گے پھر ذمہ دارانہ جواب دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قوموں اور ملکوں پر مشکل وقت آتے ہیں مگر ہم نے اپنا فوکس تبدیل نہیں کرنا۔ نریندر مودی الیکشن میں کامیابی کے لیے خون چاہتا ہے لیکن موجودہ صورتحال میں ہماری قومی سیاسی قیادت، فوج اور عوام متحد ہیں۔