لاہور : وزیراعظم عمران خان نے پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیارے گرائے جانے کے بعد بھارت کو ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی پیشکش کر کے بہترین مثال قائم کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ، وزیراعظم عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش کو ناصرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں ان کی تعریف کی جا رہی ہے مگر بھارتی صحافی نے اس پیشکش کے بعد حیران کن خواہش کا اظہار کر دیا ۔
بھارتی خاتون صحافی ”برکھا دت“ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ "عمران خان نے ٹی وی پر خطاب میں بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کی ہے اگرپاکستان ہمارے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو چھوڑ دیں اور بھارت کے حوالے کر دیں تو اس سخت وقت میں امن کو موقع دینے کیلئے یہ ایک بہت ہی اچھا اقدام ہو گا۔“
. @ImranKhanPTI calls for talks with India in a televised address. Best gesture in these grim times for giving peace a chance would be to release our Wing Commander Abhinandan and hand him back to India.
— barkha dutt (@BDUTT) February 27, 2019