تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

تیل کی قیمتیں ایک سال کی کم ترین سطح پر آ گئیں

لاہور : تیل کی قیمتیں ایک دفعہ پھر سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔


خام تیل کی قیمت 23ڈالر فی بیرل کے حساب سے کم ہو ئی ہے، جو  تقریبا  30فیصد بنتی ہے، معاشی ماہرین کا کہنا ہے اگر حکومت ٹیکس کم کر دے تو عوام کو  بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے جو سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ ایک سال قبل قیمت 75 ڈالر فی بیرل تھی جو اب 52 ڈالر 45 سینٹ ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔ ایک سال میں خام تیل کی قیمت 30 فیصد کمی واقعہ ہوئی ہے جو تقریباََ 23 ڈالر فی بیرل بنتی ہے۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑھتی مہنگائی میں حکومت اگر خام تیل پر ٹیکس ہی کم کردے تو عوام کو بڑا ریلیف مل جائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کو بھی چاہیئے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو فوری طور پر کم کیا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف ملے۔