شام اور عراق میں داعش نے پھرسراٹھانا شروع کر دیا

شام اور عراق میں کمزورسکیورٹی، داعش نے پھرسراٹھانا شروع کر دیا

عراق : شام اور عراق میں کمزورسکیورٹی کی صورتحال کے بعد  داعش نے پھرسراٹھانا شروع کر دیاہے ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق امریکی فورسز کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ   دہشت گرد گروپ داعش ان کا کہنا تھا کہ داعش ابھی ختم نہیں ہو اہے اور یہ دہشت گرد تنظیم اپنے آپ کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

جس سے اس کے جنگجووں اور حامیوں کو ہمت مل رہی ہے ۔شام اور عراق تشدد میں حالیہ اضافہ،پھانسیوں کی طرز پر ہلاکتوں کا  تعلق داعش سے ہے ۔

مزید انہوں نے بتایا کہ داعش کے جنگووں کی تلاش اور انہیں ختم کرنے کیلئے ایک مہم شروع کی ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں بہت سی گرفتاریاں عمل میں بھی  آئی ہیں۔

واضح رہے کہ داعش کے لیڈر ابوبکر البغدادی کی مبینہ ہلاکت کے بعد کہا جارہاتھا کہ داعش کا وجود ختم ہوگیا ہے ، جو باقی رہ گئے ہیں ان کو ختم کیا جارہاہے ، 

تاہم ایک عرصہ گزرنے کے بعد نئی امریکی حکومت کے آتے ہی داعش کے بارے میں نیا چیپٹر کھل گیا ہے ۔