پاکستانی قوم آج ’سرپرائز ڈے ‘ منا رہی ہے

پاکستانی قوم آج ’سرپرائز ڈے ‘ منا رہی ہے

لاہور: پاکستانی قوم  آج ایک بار پھر افواجِ پاکستان کو سلام پیش کرتے ہوئے ’سرپرائز ڈے ‘ منا رہی ہے اور ’سرپرائز‘ بھی ایسا کہ بھارت ہکّا بکّا رہ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق   پاکستان نے27 فروری کو بھارت کے لیے شرمندگی اور ندامت کا دن بنادیا ہے جب بھارت کو اپنی فضائی جارحیت انتہائی مہنگی پڑی تھی ۔

27فروری کو  پاکستانی شاہینوں نے ناپاک عزائم لیکرپاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا طیارہ گرانے کے بعد بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرکے پیغام دیاکہ پاک فضائیہ سمیت پاکستان کی پاک افواج ہرقسم کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کی بھرپورصلاحیت رکھتی ہے۔اب ہر سال 27 فروری کے  دن کو یادگار بنانے کیلئے اسے ’سرپرائز ڈے‘ کے طورپرمنایا جاتا ہے  تاکہ اس آپریشن کے ہیرو پائلٹ حسن صدیقی اورونگ کمانڈرنعمان علی خاں سمیت فضائیہ کوخراج تحسین پیش کیا جاسکے۔

پاکستان نے 27 فروری 2019 کو بھارتی جارحیت کو ناکام بنا کر نہ صرف  اپنی بھرپور صلاحیت کا پیغام دیا بلکہ  گرفتار بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس بھارت کے حوالے کر کے امن کا پرچار بھی کیا۔اس واقعے پر پاکستان کی مہمان نوازی کی تعریف ابھی نندن نے اپنے وڈیوبیان میں بھی کی اور پاکستان کی افواج کے پیشہ وارانہ اور انکساری رویے کوبھی سراہا جبکہ اپنے بھارتی میڈیا اورحکومت کو تنقیدکا نشانہ بھی بنایا تھا۔ اگلے دن پاکستان حکومت نے واہگہ باڈر پراپنی روایتی ثقافتی تہذیب کو برقرار رکھتے ہوئے گرفتار ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کرکے دنیاکوامن آشتی کا پیغام بھی دیدیا۔

مصنف کے بارے میں