Get Alerts

فائنل کیلئے ملتان سلطانز کے اہم ترین کھلاڑی کی واپسی

فائنل کیلئے ملتان سلطانز کے اہم ترین کھلاڑی کی واپسی

پاکستان سپر لیگ سیزن سیون کے فائنل کے لیے ملتان سلطانز  کے فینز کیلئے خوشخبری آگئی،  اہم ترین کھلاڑی کی ٹیم میں واپسی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق   ملتان سلطانز کے جارح مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ  مہلک وبا کورونا کا شکار ہونے کے باعث پی ایس ایل کوالیفائر نہیں کھیل سکے تھے، ملتان سلطانز نے اس میچ میں لاہور قلندرز کو شکست سے دوچار کر کے فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

https://twitter.com/MultanSultans/status/1497571994333814787?s=20&t=E7kYBNnJtykzI5vX2xipOw
اب ملتان سلطانز نے ٹم ڈیوڈ کو ایک بار پھر خوش آمدید کہہ دیا ہے اور امید ہے کہ وہ آج کے فائنل میں اپنی ٹیم ملتان سلطانز کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔ 
 

API Response:

واضح رہے کہ پی ایس ایل کا فائنل آج شام ساڑھے 7 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ملتان سلطانز مسلسل دوسری مرتبہ ٹرافی اپنے نام کرنے کے لیے پرعزم  ہیں تو قلندرز بھی پہلی بار پی ایس ایل ٹرافی اٹھانے کیلئے پر امید ہیں جس کیلئے سر توڑ کوشش کریں گے۔

ٹیگز: