ماسکو: یوکرائن کی طرف سے جارحانہ جواب ، امریکا اور مغربی ممالک کی پابندی اور نیٹو کی طرف سے اشتعال انگزیز بیانات کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی ایٹمی فورس کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا ہے۔
روسی میڈیا کے مطابق صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ نیٹو کی پابندیاں اور جارحانہ بیانات کے باعث روسی ایٹمی فورس کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی صدر نے ایٹمی ہتھیار یوکرائن پر پھینکنے کیلئے تیار رکھنے کا حکم دیا ہے روسی صدر کے اس حکم سے روس اور یوکرائن کی جنگ ایٹمی جنگ میں بدلنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔
BREAKING: Putin orders Russia's nuclear deterrent forces to be on 'a special regime of duty'
— The Spectator Index (@spectatorindex) February 27, 2022
روسی صدر نے ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں کہا کہ پیارے ساتھیوں، آپ نے دیکھا کہ مغربی ممالک نہ صرف ہمارے ملک کے خلاف غیر دوستانہ اقدامات کرتے ہیں بلکہ ان غیر قانونی پابندیوں کا اطلاق بھی کرتے ہیں جن کے بارے میں ہر کوئی جانتا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ نیٹو کی سربراہی کرنے والے ممالک ہمارے ملک کے خلاف جارحیت سے بھرپور بیانات کی بھی اجازت دیتے ہیں اور اسی لیے میں وزیر دفاع اور جنرل سٹاف کے سربراہ کو حکم دیتا ہوں کہ وہ جوہری فورسز کو خصوصی الرٹ پر رکھیں۔