عمران خان پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین وزیر اعظم ہے: بلاول بھٹو 

عمران خان پاکستان کی تاریخ کا کرپٹ ترین وزیر اعظم ہے: بلاول بھٹو 
سورس: File

بدین : پاکستان پیپلز پارٹی کا بلاول بھٹو زرداری کی زیر قیادت تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف عوامی مارچ سجاول پہنچ گیا ہے۔ بلاول بھٹو کہتے ہیں خان صاحب! آپ کے گھبرانے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین اور جھوٹے وزیر اعظم ہیں۔ 

نیو نیوز کے مطابق پی پی کا کراچی سے شروع ہونے والا عوامی مارچ سجاول پہنچ چکا ہے۔ جہاں خطاب کرتے ہوئے بلاول انتخابات سے قبل عمران کہتا تھا کہ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر دوں گا مگر انتخابات کے بعد اس نے جن کے پاس روزگار تھا ان کا روزگار چھین لیا، جن کے پاس چھت تھی ان سے چھت چھین لی۔

انہوں نے کہا کہ تین سال سے ہر مسئلہ پر عمران خان نے عوام کو بس یہ ہی کہا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے مگر خان صاحب سنو لو! اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہو چکا ہے۔ اب عوام نہیں بلکہ آپ گھبرائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو ہم نے ضیاء اور مشرف کا مقابلہ کیا، اب آپ ایک بار پھر ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم ملکر اس سلیکٹڈ کو گھر بھیجیں۔ 

 پیپلز پارٹی کے عوامی مارچ شرکا آج رات بدین میں قیام کریں گے اور کل پھر وہاں سے نکلیں گے۔